turky-urdu-logo

ترک معارف آذربائیجان میں اپنا پہلا اسکول کھولا گا

ترک خیراتی ادارہ 2021 کے آخر تک  آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں غریب بچوں کے لیے  اسکول کھولے گا۔

اس سلسلے میں ایک معائدہ تیار کیا گیا ہے ۔ ترک معارف کے چئیر مین پرفیسر بیرول اقگن نے میڈیا کو بتایا کہ ترک وزارت تعلیم جلد ہی معائدے پر دستحط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آذربائیجان میں متعدد سکول کھولنا چاہتے ہیں اور  چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس موجود عالمی سطح کا نالج اور تعلیمی معلومات آذربائیجان کی عوام تک پہنچایا جائے ۔

بیرول نے بتایا کہ  اس وقت ترک معارف کے 43 ممالک میں اسکولز ہیں اور آذربائیجان 44 واں ملک ہو گا جہاں ہم جلد اپنا اسکول کھولیں گے۔

باکو میں کھولے جانے والے اسکول میں پری اسکول سے لے کر ہائی اسکول تک  کی کلاسز ہوں گی۔ یہ فاؤنڈیشن اسکول کے اساتذہ کو آئی ٹی اور جدید  ٹیکنالوجی کے استعمال ، تدریسی تجربات ، اور نصا ب میں بہتری کی تربیت بھی فراہم کرے گی۔

Read Previous

امریکی خاتون نے ارطغرل ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا

Read Next

ترکی میں 25 فیصد نوجوان اور 35 فیصد خواتین بے روزگار ہیں

Leave a Reply