turky-urdu-logo

ترکی میں 25 فیصد نوجوان اور 35 فیصد خواتین بے روزگار ہیں

ترکی میں نوجوان نسل میں بے روزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ٹرکش اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ترک نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 25 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 12.7 فیصد لوگ بے روزگار ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں پیدا ہونے والے افراد کا ترکی کی مجموعی آبادی میں 39 فیصد حصہ ہے۔ اس وقت ترکی کی آبادی 8 کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

21 فیصد یونیورسٹی گریجویٹس یعنی 9 لاکھ 61 ہزار نوجوان بے روزگار ہیں۔ 15 سے 34 سال کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 35.4 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ایسے نوجوان جنہوں نے ایک سال پہلے یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کر لی ہے اور وہ گذشتہ ایک سال سے ملازمتوں کی تلاش میں ان کی تعداد ایک لاکھ اضافے کے بعد 2 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

خواتین میں بے روزگاری کی شرح 35.8 فیصد ہو چکی ہے۔ مردوں کی لیبر فورس میں شرح جو اکتوبر 2019 میں 72 فیصد تھی ایک سال میں کم ہو کر 69 فیصد رہ گئی ہے۔

Read Previous

ترک معارف آذربائیجان میں اپنا پہلا اسکول کھولا گا

Read Next

عوام سال کے آخر تک شرح سود میں کمی کی امید نہ رکھیں، ٹرکش سینٹرل بینک

Leave a Reply