
ترکی کے مرکزی بینک نے رواں سال کے لئے مہنگائی کا ہدف 9.4 فیصد مقرر کر دیا ہے جبکہ آئندہ سال افراط زر کی شرح 7 فیصد رہے گی۔
مرکزی بینک کے گورنر ناجی اقبال نے 2021 میں متوقع مہنگائی کی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مہنگائی 7.3 سے 11.5 فیصد تک اتار چڑھاوٗ کا شکار رہے گی تاہم 2023 میں افراط زر 5 فیصد تک آ جائے گا۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے مرکزی بینک تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بینک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کو افراط زر کم کرنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی آزادی دے دی ہے۔
گورنر ناجی اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ فیصد اضافہ ہو گا۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس سال عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی اوسطً قیمت 54.4 ڈالر فی بیرل رہے گی جبکہ آئندہ سال خام تیل کی قیمت 52.2 ڈالر فی بیرل تک کم ہو سکتی ہے۔