نئی انٹر میلان ٹی شرٹ پر ترکش کارٹون بنا دیے گئے۔
ایک نئے معاہدے کے تحت اٹلی کے فٹ بال کلب انٹر میلان کی ٹی شرٹس پر ترکش کارٹون بنا دیے گئے۔
انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں انٹر اسٹارز نیکولو پریلا ، لاٹورو مارتینز اور ارترو وویدال نے نئی شرٹس کے ڈیزاین کی تعریف کی۔
کارٹون بنانے والے مصو ر گوکسن کا کہنا تھا کہ انٹر نے مجھے اس کام کی پیش کش کی۔ میرے لیے یہ پیش کش بلکل ایک خواب کی طرح تھی۔
کارٹونسٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس نے ڈیزائن پہلے انڑر سٹی کودکھائے جس پر انہوں نے اسکی بہت تعریف کی تھی۔
اسکا مزید کہنا تھا کہ میں مستقبل میں بھی اس طرح کا مزید کام کرنا چاہتا ہوں۔