turky-urdu-logo

بحیرہ روم میں یونان کے بحری ٹینکر اور ترک کشتی کے تصادم سے 4 افراد ہلاک

ترک حکام کے مطابق ، بحیرہ روم میں یونانی پرچم والے ٹینکر اور ترک ماہی گیری کشتی کے تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک جنوبی صوبہ ادانا کے گورنر کے مواصلاتی دفتر کے مطابق ابھی تک ماہی گیری کشتی پر سوار پانچ میں سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ترکی کے کوسٹ گارڈ کمانڈ نے بھی اس سےقبل بیان میں بتایا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تصادم ادانا کے کراتاس ضلع سے 15 ناٹیکل میل دور مقامی وقت کے مطابق صبح 5.50 بجے پیش آیا۔

Read Previous

فٹ بال ، انٹر میلان ٹی شرٹ پر ترکش کارٹون نمایاں

Read Next

فٹ بال ، بیسیکتاس کلب کے تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

Leave a Reply