صدر رجب طیب ایردوان نے روسی ہم منصب ولادمیر پوتین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق گفتگو کے دوران ترک۔روس تعلقات ،بالائی قارا باغ اور شام کی صورت حال سمیت دیگر علاقائی موضوعات زیر غور آئے۔
صدر ایردوان نے اس بات کی تائید کی کہ بالائی قاراباغ کے حوالے سے پائیدار امن کے سلسلے میں اٹھایا جانے والا قدم صحیح سمت کی جانب ہے۔
ترکی اور روس کی کی گئی کوششوں کو رائیگا نہیں جانے دیا جانا چائیے اور اس سہنری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے استعمال کیا جانا چائیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اہم یہ ہے آرمینیا جنگ بندی کے معائدے پر قائم کہ روس جنگ بندی کے حامل علاقے کی نگرانی پر مامور ہے اور امید ہے کہ آرمینیا اس جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے گا۔
ترک صدر نے کہا کہ مقبوضہ قارا باغ میں اپنا گھر بار چھوڑ نے والے آذری خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری اور ناہچیوان – آذربائیجان کے درمیان راہداری کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ بالائی قارا باغ کے معاملے میں جس طرح سے ترک۔روس تعاون کی کوششیں بارآور ثابت ہوئی ہیں اسی طرح شام کے تنازعے پر بھی ایک ایسی ہی حکمت عملی تشکیل دی جانی چائیے۔