turky-urdu-logo

ترک تاجروں اور صنعتکاروں کا حکومت کی نئی معاشی پالیسیوں کا خیر مقدم

ترک تاجروں اور صنعتکاروں نے حکومت کی نئی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

انقرہ کے صدارتی محل میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملک میں موٗثر معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کا ایک نیا پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

ترکی کی اہم تجارتی تنظیم فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ کے چیئرمین نائل اولپاک نے کہا کہ معاشی اور مالیاتی شعبے میں نئے اقدامات سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور ٹرکش لیرا کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے طویل مدت کی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

ایک اور اہم تجارتی تنظیم ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی کے چیئرمین اسماعیل گل نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ترکی میں سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھنے سے ٹرکش لیرا کی شرح تبادلہ مستحکم ہو گی اور میکرو اکانومی میں بہتری آئے گی۔

صدر ایردوان کے اس اعلان کے بعد کہ آزاد معیشت اور آزاد مارکیٹ کو ہر صورت تحفظ دیا جائے گا غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی معاشی اصلاحات معاشی ترقی کا دروازہ کھول دے گی جس سے نہ صرف معاشی شرح نمو بڑھے گی بلکہ بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔

اسماعیل گل نے حکومت پر زور دیا کہ معیشت کے وہ شعبے جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں نیٹ میں شامل کیا جائے کیونکہ نان ٹیکس اکانومی معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے صدر ایردوان کے قانون کی بالا دستی اور جلد انصاف تک رسائی کے اعلان کو بھی سراہا۔

Read Previous

قانون کی بالا دستی، انصاف تک آسان رسائی کا نیا قانونی ڈھانچہ بنا رہے ہیں، صدر ایردوان

Read Next

ترکی،کچھووں کا زمین سے سمندر تک کا سفر

Leave a Reply