
ترکی میں کچھووں کے بچوں کی ایک بڑی تعداد سمندر میں پہنچ گئی۔
حکام کے مطابق 199،000 سے زائد کچھوئے باحفاظت سمندر میں پہنچ چکے ہیں۔
ناول کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لوگوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی جسکے نتیجے میں ان کچھووں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
اس سال مجموعی طور پر 199،096 کچھووں نے پانچ خصوصی علاقوں میں 4،785 گھونسلوں سے باحفاظت سمندر تک کا سفر کیا۔
وزارت کی تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں 2،105 گھونسلوں سے 84000 کچھووں نے سمندر تک سفر کیا اور 2019 میں 2،266 گھونسلوں سے 94،000 کچھوں نے سمندر تک سفر کیا۔
کچھووئے تقریبا 20 سے 24 انچ گہرہ گھونسلا بناتے ہیں۔