
پاکستان نے آذربائیجان کو فتح کاراباخ پر مبارکباد پیش کی ۔
پاکستان وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ بالائی کاراباخ کے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان طے پایا جانے والا جنگ بندی کا معائدہ ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ ہم برادر ملک آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو کاراباخ کی آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فتح علاقے میں استحکام و رفاح کے دور کا آغاز کرے گی اور یہاں کے شہری دوبارہ اپنی آبائی زمینوں پر آباد ہوسکیں گے۔
علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے جس سہ فریقی سمجھوتے کو یقینی بنایا گیا ہے اس نے جنوبی کاکیشیا کے علاقے میں قیام امن کے لئے ایک نیا موقع فراہم کیا ہے۔