turky-urdu-logo

قانون کی بالا دستی، انصاف تک آسان رسائی کا نیا قانونی ڈھانچہ بنا رہے ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور عوام تک انصاف کی آسان رسائی کا ایک نیا قانونی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔

انقرہ کے صدارتی محل میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ آنے والے مہینے ترکی کے عدالتی اور انصاف کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٗثر فیصلہ سازی کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے مالیاتی شعبوں کے درمیان ایک ہم آہنگی پیدا ہو گی۔ مالیاتی بازاروں کے بے ربط اتار چڑھاوٗ کو روکنے کے لئے اقدمات تجویز کئے گئے ہیں جن پر وزارت خزانہ غور کر رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آنے والا ترکی میں سرمایہ کاری کے تحفظ اور منافع کا دور ہو گا اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں سرمایہ کاری زیادہ سودمند ثابت ہو گی۔

مرکزی بینک اور وزارت خزانہ نئی مالیاتی پالیسی، وزارت تجارت نئی تجارتی پالیسی اور رئیل سیکٹر میں اصلاحات جبکہ وزارت صنعت و ٹیکنالوجی اپنے شعبے کے لئے نئی پالیسیاں بنانے میں مصروف ہیں۔ تمام وزارتیں ایک دوسرے کے ساتھ باہم مل کر ایک ایسا نظام ترتیب دے رہی ہیں جس سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شرح نمو، معاشی اور مالیاتی استحکام، روزگار کے نئے مواقع اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کا ایک نیا نظام تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کے نئے گورنر اور نئے وزیر خزانہ کے آنے سے مالیاتی مارکیٹ میں جو استحکام آیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہم نے درست سمت میں سفر شروع کر دیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں سرمایہ کاری کا نیا دور شروع ہو گا، صدر ایردوان

Read Next

ترک تاجروں اور صنعتکاروں کا حکومت کی نئی معاشی پالیسیوں کا خیر مقدم

Leave a Reply