turky-urdu-logo

ترک دلہنوں کا کورونا سے بچنے کا انوکھا طریقہ

شادی بیاہ کے موقع پر سونا پہنا روایت بھی ہے اور پسند بھی اور بات اگر دلہن کی ہو تو سونا پہنے بنا دلہنیں خود کو ادھورا محسوس کرتی ہیں ۔اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ترکی میں دلہنوں نے سونے کےماسک پہنا شروع کر دیے ہیں۔ عام طور پرترکی میں شادی کے موقع پر رشتے دار اور تقریب میں شریک ہونے والے مہمان دلہن کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیتے ہیں۔ لیکن کورنا وبا نے بہت سی روایات کو بدلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترک حلومت نے شادی کی تقریبات میں اختتاطی تدبیر کے طور پر مہمانوں کی مخصوص تعداد اور ماسک کو لازمی قرار دیا ہے۔ ماسک میں خوبصورت دیکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن خواتین اپنے شادی کے موقع پر کسی چیز پر سمجھوتا نہیں کرتیں اور کہتے ہیں نا ضرورت ایجاد کی ماں ہے اسی صورت حال کے پیش نظر ترکی میں دلہنیں کے لیے ایک نیا زیور ایجاد ہو گیا ہے جسے پہنے سے اختیاط بھی ہو جائے گی اور خوبصورت بھی نظر آئیں گئیں۔
ترکی کے جنوب مشرقی صوبے قہرمان مراش میں ایک سونار نے دلنہوں کے لیے 14 اور22 قرات کے ماسک بنانا شروع کر دیے ہیں۔ ماسک کی قیمت آٹھ ہزار ترکش لیرا سے شروع ہو کر پچھتر ہزار تک ہے۔ ماسک تیار کرنے سے پہلے دلہن کے چہرے کا ناپ کیا جاتا ہے اور پھر تین دن کے اندر ماسک تیار کیا جاتا ہے۔ ماسک کو مختلف انداز میں تیار کیے جاتے ہیں اور زیور کے طور پہنےجا رہے ہیں۔

Read Previous

ترکی کے ڈرون طیاروں کی 20 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کا کامیاب تجربہ

Read Next

فیس بک انسانی صحت کے لیے خطرہ

Leave a Reply