ترکی میں مقامی طور پر تیار کئے گئے جنگی ڈرون طیارے نے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر کامیاب پرواز کا عمل مکمل کر لیا
ترک بیریکٹر ایکنجی کمپنی کے تیار کردہ نئے جنگی ڈرون طیارے نے ڈھائی گھنٹے کی تجرباتی پرواز بھی مکمل کر لی ہے۔
کمپنی نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ پروٹو ٹائپ پی ٹی 2 ٹائپ کے نئے جنگی ڈرون طیاروں نے 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ڈھائی گھنٹے کی کامیاب پرواز کی ہے۔
کمپنی جنگی ڈرون تیاروں کی تیسری قسم کی تیاری میں مصروف ہے۔ امید ہے کہ اس سال کے آخر تک پروٹو ٹائپ کی تیسری قسم کے جنگی ڈرون طیارے تیار ہو جائیں گے۔
کمپنی کے پروتو ٹائپ ون جنگی ڈرون طیاروں کا پہلا ٹیسٹ اس سال 10 جنوری کو ہوا تھا۔ ان جنگی ڈرون طیاروں نے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر 24 گھنٹے کی مسلسل پرواز کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ ان طیاروں میں 1350 کلو گرام جنگی بارودی مواد لے جانے کی صلاحیت ہے۔
یہ جنگی ڈرون طیارے زمین اور فضا کی جدید کیمروں کے ذریعے فوٹیج اور تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے والی اشیا کی تصاویر بھی ان کیمروں کے ذریع حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ طیارے جی پی ایس سسٹم کے بغیر بھی کام کر سکتے ہیں۔