turky-urdu-logo

کون سا سوپ غذائیت سے بھرپور۔۔۔

موسم گرما کو الوداع اور موسم سرما کو خوش آمدید کہنے کا وقت زیادہ دور نہیں۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ غذائی تبدیلی بھی قدرتی عمل ہے۔ موسم سرما میں ایک مشہور غذا سوپ ہے بچے ہوں یا بڑے ہر عمر کے افراد گرم گرم سوپ سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں ۔ یوں تو سوپ کی بہت سی اقسام ہیں لیکن جہاں سوال غذائیت کا ہو وہاں ترہنہ کا کوئی جواب نہیں۔ ترہنہ بازار سے ملنے والے کسی بھی انسٹینٹ سوڈیم سے بھرپور مصنوعی سوپ سے بہتر ہے۔ ترہنہ قدرتی اجزا سے تیارکردہ قدیم ترین "انسٹنٹ” سوپ مکس ہے جس کا آغاز وسطی ایشیا میں ہوا۔ ترہنہ بنیادی طور پر دہی، آٹے، خمیر، مختلف سبزیوں ، جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کا ذائقہ دار مرکب ہے ۔ یہ زیادہ تر گرمیوں میں اگائی جانے والے سبزیوں سے بنایا جاتا ہے ، سبزیوں کی کٹائی کے بعد انہیں پکایا ،سکھایا اور پھرباریک ٹکڑوں میں پیسا جاتا ہے۔
یہ سوپ بھر پور پروبایو ٹک کے ساتھ ساتھ پروٹین ، وٹامن بی ، کیلشیم ، آئرن ، سوڈیم ، پوٹاشیم ، میگنیشیم ، زنک اور کاپر کا بھی اہم ذریعہ ہے۔
اگرچہ اس روایتی لطافت کے بنانے کے بہت سے مختلف طریقے ہیں اور بہت سی تہذ یبیں اس سوپ کو ایجاد کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن ہم ترکوں کے اس سوپ کو بنانے کے روایتی طریقے کی بات کریں گے جو کچھ یوں ہے۔ ترکش ترہنہ بنانے کے لیے ہمیں جو اجزا درکار ہیں درج ذیل ہیں
ایک کلو ٹماٹر
ایک کلو پیاز
ایک کلو سرخ مرچ
پانچ سو گرام پکے ہوئے چنے
آدھی گھٹی پارسلے
آدھی گھٹی پودنیہ
پانچ سو گرام چھنی ہوئی دہی
تین کھانے کے چمچ نمک
تین کلو آٹا

Read Previous

ترک صدر کا عالم اسلام کو مبارکباد کا پیغام

Read Next

ترکی کے ڈرون طیاروں کی 20 ہزار فٹ بلندی پر پرواز کا کامیاب تجربہ

Leave a Reply