ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو نئے اسلامی سال کی مبارکباد پیش کی۔ ایردوان نے اپنے ٹو ئیٹر اکاونٹ پر مبارکباد کا پیغام شئیر کیا۔
پیغام میں ایردوان نے کہا ہے کہ “میں اپنی ملت اور عالم اسلام کو ہجری سالِ نو 1442 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ رب العزت سے میری دعا ہے کہ وہ اس نئے سال کو ہمارے ملک، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے”۔
Tags: رجب طیب اردوان عالم اسلام