turky-urdu-logo

ترکی میں جنگلی بلی کی ختم ہوتی نسل کی کھوج

ترکی میں جنگلی بلی کی ختم ہوتی نسل کی بلی کے رہنے کی جگہ کا پتا لگا لیا گیا ہے۔

ترکی میں پرندوں اور وائلڈ لائف کے ماہر کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران انکی اچانک اس بلی پر نظر پڑھی۔ جسے دیکھتے ساتھ ہی وہ دنگ رہ گئے۔ یہ بلی کوئی عام بلی نہیں بلکہ ایک نسلی بلی تھی مگر افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھ ہے کہ اس جنگلی بلی کی نسل ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اسکے رہنے کی جگہ لوگوں کو نہیں بتائیں گے تاکہ اسکی حفاظت کی جاسکے۔

۔ انہوں نے کہا کہ یہ انکی زندگی کا سب سے شاندار اور چونکا دینے والا لمحہ تھا ۔ ہر انسان کو اس چیز کا خاص خیال رکھنا چائیے کہ جانووں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور ہر لحاظ سے انکی حفاظت کی جائے تاکہ جانوروں کی ختم ہوتی نصلوں کو بچایا جا سکے۔

جنگل حیات کے ماہر نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے کچھ وائلڈکیٹس ، لنکسز اور جنگل کی بلیوں کا مشاہدہ بھی کیا تھا جس میں ترکی میں پائی جانے والی پانچ نایاب بلی پر جاتیاں بھی شامل ہیں۔

Read Previous

بچوں میں وٹامنز کی کمی کس طرح پوری کی جائے؟

Read Next

ترکی میں یورپ کے سب سے بڑے ماحولیاتی منصوبے کا آغاز

Leave a Reply