turky-urdu-logo

ترکی میں یورپ کے سب سے بڑے ماحولیاتی منصوبے کا آغاز

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ارجن بیسن ایکشن پلان مکمل ہوجانے کے بعد ترکی کے پاس یورپ کا سب سے بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہوگا۔

اردوان کا کہنا تھا کہ ترک شمال مغربی تھریس خطے میں2.5 ارب لیرا (365 ملین ڈالر)کے ماحولیاتی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 28 نہریں ، جن کی کل لمبائی 395 کلومیٹر (245 میل) ہے ، کو بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ، "سیلاب کے خلاف 500،000 ڈیکاآر زرعی اراضی کو تحفظ کے تحت لیا گیا تھا۔ 11 بہاؤ اور موسمیاتی آبزرویشن اسٹیشن جو سیلاب کے خلاف ابتدائی انتباہ فراہم کریں گے قائم کیے گئے۔ 12 گندے پانی کی صفائی اور 3 گندا پانی جمع کرنے والی نالیوں کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ زرعی اراضی کی آبپاشی کے لیے 25 آبپاشی کی سہولیات کے منصوبے شروع کیے جائیں گے ، جن میں سے 24 کو خدمات کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ 1.45 ملین افراد کی آبادی کے گندے پانی کو مکمل طور پر صاف کرنے کی صلاحیت کے ساتھ تمام تر سہولیات 2045  تک تعمیر کی جائیں گی۔

Read Previous

ترکی میں جنگلی بلی کی ختم ہوتی نسل کی کھوج

Read Next

کُرد دہشت گرد تنظیموں سے اپنے بچوں کی واپسی کیلئے احتجاج 300 دن سے جاری

Leave a Reply