تاریخ کے تقریبا ہر دور میں بچوں کو سبزیاں کھلانا ایک جدوجہد رہی ہے۔ ہمیں اس بات کا اعتراف تو کرنا ہی پڑے گا کہ سبزیاں کھانا بچوں کی کبھی بھی پسندیدہ نہیں رہیں خواہ وہ کتنی ہی محنت سے یا مختلف انداز میں کیوں نہ بنی ہوں۔ یہ جزوی طور پر بچوں کے بالغوں کی نسبت دوگنا ذائقہ شگوفہ (10،000 سے 5،000) رکھنے کی وجہ سے ہے اور اس وجہ سے وہ کسی بھی قسم کے ذائقے پر زیادہ سخت ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ بچوں کو درکار وٹامن منفرد اور دلچسپ انداز میں کھلانے کے کچھ طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
نگٹیس:
زیادہ تر بچوں کی توجہ حاصل کرنے اور انہیں کم از کم ایک بار چکھنے پر آمادہ کرنے کے لئے "نگیٹس” کا لفظ ہی کافی ہے۔ ان کی پسندیدہ فلنگ کے ساتھ تیار کردہ یہ ایک عمدہ سائیڈ ڈش کے طور پر پیش کی جا سکتی ہے۔
اجزاء:
500 گرام بروکولی یا گوبھی
2-3 گاجر
لہسن کے 1-2 جوئے
2 انڈے
3 کھانے کے چمچ بریڈ کرمز
نمک ، کالی مرچ ، پنیر (ذائقہ کے لئے)
کوٹنگ کے لیے:
آٹا
1انڈا
2- 4چمچ بریڈ کرمز
آئل فرائے کرنے کے لیے
ہدایات:
گاجر کو پیس لیں یا کدوکش کر لیں اور بروکولی کو اس وقت تک پکائیں جب تک کہ یہ نرم ہوجائے لیکن زیادہ مت گلائیں۔ سبزیوں کو کٹے ہوئے لہسن ، انڈوں ، بریڈ کرمز ، نمک اور کالی مرچ کے ساتھ ملائیں۔ کچھ اضافی ذائقہ کے لیے کدوکش کہ ہوئی پنیر بھی شامل کرسکتے ہیں، اجزاء کو اس وقت تک بھونیں جب تک کہ گیند میں مرکب مل نہ جائے۔
نگٹس کو اخروٹ کے سائز کی گیندوں میں رول کریں۔ ان کو تھوڑا سا آٹے میں رول کریں ، پھر ہلکے گرم تیل میں ڈالنے سے پہلے ایک بار پھر تھوڑا سا انڈے میں ڈبو لیں ، پھر بریڈ کرمز میں لپٹیں ۔ پھر ، جب تک کوٹنگ سہنرے رنگ کی نہ ہو جائے اسے فرائی کرتے رہیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
اوون بیکڈ ہیش براؤن:
جب بات صحت مند کھانوں کی ہوتی ہے تو ، ہیش براؤنز کچھ اچھی شہرت نہیں رکھتے کیونکہ وہ تلے ہوئے ہوتے ہیں ، لیکن بچے یقینی طور پر آلو پسند کرتے ہیں! تو پیش خدمت ہے ہیش براؤن کلاسیک صحت مند اور کم تیل میں تیار کردہ۔
اجزاء:
500 گرام آلو
1-2 پیاز
نمک ، کالی مرچ (چکھنے کے لئے)
تیل
ہدایات:
آلو اور پیاز دونوں کو کدوکش کر لیں اور کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔ کچھ دیر بعد ، ان کو نچوڑیں اور پانی نکال دیں۔ اس مکسچر میں تھوڑا سا تیل ، انڈا اور اپنی مرضی کی مصالحہ جات شامل کریں اور اس کو اچھی طرح گوند لیں۔ اس مرکب کو پارچمنٹ کاغذ کے ساتھ بیکنگ ٹن پر پھیلائیں اور 180-200 ڈگری سینٹی گریڈ (356-392 فارن ہائیٹ) پر اس وقت تک بیک کریں جب تک ان کا رنگ سنہری نہ ہوجائے۔
لوڈیڈ اوون بیکڈ پاستا
جب آپ کے پاس کچن میں بچا ہوا پاستا اور کچھ سبزیاں موجود ہوں تو یہ ڈش بنانے کا بہترین موقع ہے ۔کیونکہ یہ مکمل ڈش تیار کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔
اجزاء:
سبزیاں – گاجر ، کارن ، وغیرہ
بچا ہوا پاستا
2 انڈے
400 ملی لیٹر دودھ
نمک ، کالی مرچ اور دیگر مصالحہ جات
پنیر (آپشنل)
ہدایات:
انڈوں اور دودھ کو ایک کٹوری میں پھینٹ لیں اور اس میں کچھ مصالحہ جات شامل کریں۔ جو سبزیوں دستیاب ہیں انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پاستا کے ساتھ ملا کر ٹاس کریں ، اس مکسچر کو اپنی پسند کی بیکنگ ڈش میں ڈالیں۔ اگر آپ نے گاجر جیسی سخت سبزیوں کاانتخاب کیا ہے تو ڈش میں ڈالنے سے پہلے ، ان کو اس وقت تک بھاپ میں پکائیں جب تک کہ وہ ہلکی سی نرم نہ ہوجائیں ۔ اس کے بعد ، دودھ اور انڈے کا مرکب پوری ڈش پر ڈالیں اور اوون میں 180 سینٹی گریڈ تک پکائیں یا اس وقت تک جب تک سنہری بھوری ہوجائیں۔ جب یہ پکنے کے قریب ہو جائے تو اوپر کچھ کجی ہوئے پنیر شامل کرسکتے ہیں۔