تُرکی کے جنوب مشرقی علاقے میں تین کُرد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
تُرک وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہتھار ڈالنے والے دہشت گردوں پر سیکیورٹی فورسز خاصے عرصے نظر رکھے ہوئے تھی۔ ان دہشت گردوں کے خاندانوں اور پولیس کی طرف سے انہیں اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے پر مجبور کیا گیا۔
تُرک سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پانچ کیٹگریز بنائی ہوئی ہیں جن میں سب سے پہلی سرخ کیٹگری ہے جس میں سب سے زیادہ خطرناک دہشت گردوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بلیو، گرین، اورنج اور گرے کیٹگری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد گرے کیٹگری میں شامل تھے۔
اس سال سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے خاندانوں نے 92 عسکریت پسندوں کو دہشت گردی سے روکنے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔ کُرد دہشت گرد پچھلے تیس سال سے ترکی میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔ تُرکی سمیت امریکہ اور یورپ نے کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے حملوں میں اب تک 40 ہزار تُرک شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔