ترکیہ کا شہری عثمان گُرچو بچپن سے ہی باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کھیلنے کا شوقین ہے۔ وہ دور سے بال کو باسکٹ میں پھینکنے، باؤنس شاٹ کھیلنے اور ہُک شاٹ کھیلنے کا ماہر ہے اور اپنے ٹرکس سے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز میں 3 مرتبہ اپنا نام درج کروا چُکا ہے۔
42 سالہ عثمان گُرچونے حال ہی میں 65 فُٹ 7 انچ کی دوری سے ہُک شاٹ لگا کر بال باسکٹ میں ڈال دیا۔ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق عثمان گُرچو نے یہ ریکارڈ قائم کر کے مسلسل تیسری دفعہ اپنا نام عالمی سطح پر درج کروایا ہے، جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ 60 فٹ کا تھا۔
اِس کے علاوہ عثمان نے 36 فٹ 1 اعشاریہ 07 انچ کی دوری سے بیک بورڈ کے پیچھے سے سب سے زیادہ دور باسکٹ شاٹ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
عثمان نے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز کے عملے کو بتایا کہ ” مُجھے بچپن سے ہی باسکٹ بال میں ٹرک شاٹس کھیلنے کا شوق تھا اور میرا خواب تھا میں اِس طرح عالمی ریکارڈ ز قائم کروں۔”
واضح رہے کہ عُثمان گُرچو 40 سال سے زائد عمر کی ٹیم کا حصہ ہیں۔