turky-urdu-logo

ترکیہ کا گیسٹرونومی سیاحت میں ہدف بلند سال کے آخر تک 18 ارب ڈالر آمدن متوقع

ترکیہ نے گیسٹرونومی سیاحت میں سے ذرائع آمدنی بڑھانے کے لیے اقدامات کو تیز تر کرنا شروع کر دیا۔ ترکیہ نے گیسٹرونومی سیاحت میں سال 2024 کا ہدف 18 ارب ڈالر جبکہ سال 2025 کے لیے 25 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ترکیہ میں 2200 سے زائد مقامی کھانے اور مشروبات موجود ہیں اور گیسٹرونومی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 41 مختلف کھانوں، پیسٹریز اور مشروبات کے لیے تربیتی کورسز کا اجرا بھی ہو چُکا ہے۔ ترکیہ میں غازی عنتب، اڈانا ، ہاتائے اور ازمیر جیسے شہر گیسٹرونومی سیاحت کے لیے مشہور ہیں۔
واضح رہے کہ گیسٹرونومی سیاحت کی ایک ایسی قِسم ہے جِس میں سیاح کسی علاقے یا ملک کے ثقافتی یا مقامی کھانوں، مشروبات اور دیگر چیزوں کو دریافت کرتا ہے۔
ترکیہ کے شماریاتی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کی پہلی ششماہی میں سیاحت کے ذریعے آمدنی کا 20 فیصد حصہ خوراک اور مشروبات کے ذمرے میں آیا ہے جو کہ کل 10 اعشاریہ 9 ارب ڈالر بنتا ہے۔

Read Previous

اسرائیل کے لبنان پر حملے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

Read Next

ترکیہ کا کھلاڑی، جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چُکا ہے

Leave a Reply