turky-urdu-logo

پاکستان کے طاقتور ترین خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر

پاکستان کے طاقتور ترین خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا نیا سربراہ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو مقرر کر دیا گیا۔ لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر  کو عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔  لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کے عسکری کیرئیر کی اگر بات کی جائے تو وہ بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک  فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد لیفٹننٹ جنرل غلام محمد کور کمانڈر راولپنڈی رہ چُکے ہیں۔

Read Previous

ترکیہ کا کھلاڑی، جو آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیسرا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چُکا ہے

Read Next

اسراائیل کے لبنان پر حملے، شہداء کی تعداد 558 تک پہنچ گئی

Leave a Reply