ترک باسکٹ بال فیڈریشن کے چیئر مین ہدایت کا کہنا ہے کہ آئی این جی باسکٹ بال سپر لیگ کا پہلا ہاف بغیر تما شا ئیوں کے کھیلا جائے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ فیڈریشن کی وزارت صحت کے ساتھ میٹینگ ہوئی ہے اور انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیزن کے پہلے نصف حصے کو شائیقین کے بغیر کھیلنا زیادہ مناسب ہوگا۔
باسکٹ بال سپر لیگ کا آغاز 26 ستمبر سے کیا جائے گا۔
ترکی میں اس ہفتے 1،761 نئے کورونا وائرس کیسیز کی اطلاعات ملی ہیں اور 1000 سے زائد لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کیسیز کی مجموعی تعداد 283،270 تک پہنچ چکی ہے۔