turky-urdu-logo

کویت کی ال نجات چیریٹیبل سوسائٹی ترکی میں تین سکول تعمیر کرے گی

ایک رپورٹ کے مطابق کویت کی  ال نجات چیریٹیبل سو سائٹی  ترکی کے جنوب مشرقی صوبے چنوریفا میں تین  سکول تعمیر کرے گی۔

چیریٹی 12 کلاس روم والا ہائی سکول اور 8 کلاس رومز پر مشتمعل ایک پرائمری اور سیکینڈری سکول بنائے گی۔

چنوریفا کے  گورنر کا کہنا تھا کہ ہم نے سکولوں کی تعمیر کے لیے کویت کے ایک فلاحی ادارے کے ساتھ ایک معائدے پر دستخط کیے ہیں۔

گورنر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہم کویتی چیریٹی کے ساتھ تین سال سے کام کر رہے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ فٹ بال  کا میدان بھی ساتھ بنایا جائے گا جو  سیرین اور ترکش دونوں بچوں کے لیے ہوگا۔

دوسری جانب ال نجات چیریٹیبل سوسائٹی کے صدر ابراہیم کا کہنا تھا  کہ کو یتی  لوگ خیراتی کاموں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ سکول اور میدان کے لیے جلد ہی جگہ مختص کریں گی۔اور کویتی  چیریٹی سکول اور فٹ بال کے میدان کا نام رکھے گی۔

Read Previous

کورونا وائرس کے باعث ترکی کے مالز میں سیکیورٹی سخت

Read Next

آئی این جی باسکٹ بال سپر لیگ کا پہلا ہاف بغیر تما شا ئیوں کے کھیلا جائے گا

Leave a Reply