
کورونا وائرس کے خطرے کے باعث ترکی کے شاپنگ مالز میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔
کورونا وائرس پھیلنے کے بعد شاپنگ مالز کو بند کردیا گیا تھا۔
وبا کا دباو کچھ کم ہونے کے بعد ترکی میں شاپنگ مالز کو جون میں سخت اقدامات کے تحت کھول دیا گیا تھا جس میں سماجی دوری ، ماسک پہنا وغیرہ شامل ہیں۔
مالز میں صفائی کے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔
سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
ماسک پہننا اور خود کو سینیٹائز رکھنا ہر ایک پر لازم ہوگا۔
فوڈ کورٹ کے ٹیبل میں فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔
انتظامیہ سب مالز کا موائنہ کرے گی اور مکمل طور پر صاف مالز کو ہی کھلے رہنے کے سرٹیفیکیٹ دیے جائیں گے۔