بیرکتار کمپنی کی جانب سے ترک، آذربائیجانی اور پاکستانی ٹرینیر نے بیرکتار اکینسی آپریٹر کی تربیت مکمل کر لی
اکینسی چھٹے تربیتی مرحلہ 110 ٹرینر پر مشتمل تھا جنہیں پائلٹ، پے لوڈ آپریٹرز، مکینکس/انجن ٹیکنیشن، الیکٹرانک/گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن آپریٹرز اور ہتھیاروں کو آپریٹ کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔
فرم کے بور ڈ آف گورنر ز کے چیئرمین اور ٹیکنالوجی لیڈر سلجوق بیرکتار نے تیکر داع کے ضلع چورلو میں تربیتی مرکز میں منعقدہ پاسنگ آوٹ تقریب میں تین ممالک کے طاقتور ربط اور بھائی چارے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہم جو بھی فرائض ادا کرتے ہیں ان میں انصاف اور صراط مستقیم کو ملحوظ خاطر رکھا جانا اہم ہے۔
آذربائیجان کے سفیر رشاد میمدوف نے اس کورس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آذربائیجانی طلبا کو اسناد اور تحفے تحائف بھی دیے۔