turky-urdu-logo

سویڈن کے وزیر اعظم کا صدر ایردوان کو خط، ملاقات کی خواہش ظاہر کی

سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے صدر رجب طیب ایردوان کو ایک خط بھیجا  اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی  انہوں نے کہا کہ وہ جلد انقرہ کا دورہ کرے گے

سویڈن اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اپنے خط میں لکھا کہ  میں امید کرتا ہوں کہ کل قلیل مدت کے اندر   آپ سے نیٹو  کے معاملے میں  جامع بات چیت ہو گی۔  ہم مستقبل  قریب میں موزوں  ہونے پر انقرہ  کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خط میں ترکیہ کے  تحفظات کو سنجیدہ لینے  کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے  کہا ہے کہ  ہم اس ملک کے سیکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں اور  دہشت گرد تنظیم  پی کے کے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں اور ان کے بازوں   سے  ممکنہ خطرات سمیت   ہر طرح کی دہشت گردی اور مظاہروں کے خلاف جدوجہد کے لیے باہمی تعاون قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

صدر ایردوان نے  کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ "سویڈن کے نئے وزیر اعظم نے ملاقات کا وقت مانگا۔ میں نے اپنے دوستوں سے کہا، ‘ملاقات کریں، انہیں آنے دیں۔’ ‘  ہم ان سے اپنے وطن میں ان معاملات  پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ ہمارے اس معاملے میں نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان دہشت گردوں کو جن پر ایسی تعزیری پابندیاں لگائی گئی ہیں، انہیں پکڑ کر ہمارے حوالے کیا جائے۔ جب تک یہ ہمیں نہیں دیے جائیں گے، پارلیمانی مرحلے پر  یہ معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ موجودہ نئے وزیر اعظم کا نقطہ نظر دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے حق میں ہے۔

Read Previous

پاکستان اور ترکیہ کی جانب سے پاک ترک کلچرل سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

Read Next

ترک، آذربائیجان اور پاکستانی ٹرینیر نےبیرکتار ڈرونز کی تربیت مکمل کر لی

Leave a Reply