turky-urdu-logo

ترکش ایئر سپیس انڈسٹریز نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا بجٹ دگنا کر دیا

دفاعی آلات اور ساز و سامان تیار کرنے والی ترکی کے سرکاری ادارے ترکش ایئر سپیس انڈسٹریز نے اپنا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا بجٹ بڑھا کر تین ارب ٹرکش لیرا کر دیا ہے۔
2018 میں کمپنی کا ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بجٹ ڈیڑھ ارب ترکش لیرا تھا۔ حالیہ کچھ عرصے میں کمپنی نے جدید ڈرون طیارے تیار کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی فضائی دفاعی نظام بھی بنا رہی ہے۔
ترکی کی دفاعی صنعت کو انسانی افرادی قوت کی فراہمی کے لئے بھی ترکش ایئر سپیس انڈسٹریز نے کئی پروگرام شروع کئے ہیں جس میں ہزاروں نوجوانوں کو شامل کیا ہے۔
ترکی دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ترکی کی دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی 7 کمپنیوں کو حال ہی میں دنیا کی ٹاپ 100 کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے دفاعی صنعت کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ صدر ایردوان کے اقتدار میں آنے سے پہلے ترک دفاعی صنعت صرف 60 پروگرام پر کام کر رہی تھی اب یہ صنعت 700 مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
ترکی نہ صرف مقامی ضرورت کو پورا کر رہا ہے بلکہ ترک دفاعی صنعت دیگر ممالک کو بھی دفاعی اسلحہ فروخت کر رہی ہے۔

Read Previous

ترکی نے دہشت گرد تنظیم داعش کا سینئر رہنما گرفتار کر لیا

Read Next

خشوگی قتل کیس کے سعودی عدالت کا فیصلہ شفاف نہیں ہے، اقوام متحدہ

Leave a Reply