turky-urdu-logo

ترکی نے دہشت گرد تنظیم داعش کا سینئر رہنما گرفتار کر لیا

ترک سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی صوبے دیار باکر میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش / آئی ایس آئی ایس کے سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا۔
نیہاد طوران کو داعش نے ترک صوبے دیار باکر میں دہشت گردی کی ذمہ داری دی تھی۔ نیہاد دیار باکر میں دہشت کردی کے منصوبوں کا نگران تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے اسے دیار باکر کے ضلع کایا پنار سے گرفتار کیا ہے۔ طوران کے خلاف ترک عدالت میں مختلف مقدمات پہلے سے درج ہیں اور ایک مقدمے میں طوران کو چھ سال قید کا حکم سنایا جا چکا ہے۔
2013 میں ترکی نے سب سے پہلے داعش کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی تھی۔
داعش نے ترکی میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں کی ہیں جن میں 10 خود کش حملے، سات بم حملے اور فائرنگ کے کئی واقعات شامل ہیں۔
داعش کے حملوں میں 315 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

Read Previous

ترکی بھر میں خواندگی مہم کا آغاز ہو گیا

Read Next

ترکش ایئر سپیس انڈسٹریز نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا بجٹ دگنا کر دیا

Leave a Reply