
اطغرل کا مشہور کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجین الٹان دزیتان نے اپنے ڈرامہ سیریل اطغرل غازی کے لئے پاکستانی ناظرین کی جانب سے ریکارڈ توڑ ردعمل پر حیرت زدہ ہوتے ہوئے اپنے پاکستانی مداحوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئےان کا شکریہ ادا کیا۔ انجین جو ترکش ڈرامہ سیریل اطٰغرل غازی میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں نے انسٹاگرام پر اطغرل غازی کا 18 دن کے اندر یوٹیوب پر 100 ملین سے زیادہ ویوز کا ایک تاریخی ریکارڈ شئیر کیا۔ انہوں نے کہا ، "میں پاکستان اور آپ سب سے محبت کرتا ہوں ہمیں دیکھنے کے لئے آپ کا شکریہ۔” اداکار نے پاکستان کا دورہ کرنے اور اپنے مداحوں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، "مجھے امید ہے کہ میں ایک دن آپ سب سے ملنے آسکوں۔” اس سے قبل ، حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجک نے کہا ، "میں اس وبا کے بعد پاکستان میں آپ سب سے ملنے کے لئے پُرجوش ہوں۔ اپنا خیال رکھیں۔ امن اور سلامتی سے رہیں۔
ایک کمینٹ کے جواب میں انہوں نے کہا ، "مجھے پاکستان سے بہت پیارہے۔” اس کے علاوہ چنگیز کوسکن جنہوں نے ڈرامہ میں ترگت کا کردار نبھایا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر پاکستانی شائقین کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ ترکی کا ڈرامہ سیریز اطغرل غازی نے اپنی اردو ڈب ورژن کو چھوٹی اسکرینوں پر نشر کرنے اور اس کی اقساط ہر روز یوٹیوب پر ٹرینڈینگ ہونے کے ساتھ پورے پاکستان میں چھا چکا ہے۔