turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے اداکاروں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے بارے میں تو سب نے سنا ہوگا جو سلطنت عثمانیہ کے گرد گھومتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ جن کے کہنے پر اس ڈرامہ سیریل کو اردو میں ڈب کیا گیا اور پی ٹی وی ہوم پر پورے ملک کے لطف اندوز ہونے کے لئے روزانہ نشر کیا جاتا ہے ، اور پاکستانی حقیقیتا لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ سیریل کے نئے شائقین انسٹاگرام پر شو میں شامل تمام ترک اداکاروں کے کمینٹ سیکشن میں اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ، زیادہ ترکمینٹس میں ان اداکاروں کی  پرفارمنس پر ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتے نظر آتے ہیں۔ ترک انٹرٹینمینٹ ​​کے ساتھ ایک نیا رشتہ قائم  کرنے کے ساتھ ایک نئی چیز اس کو مزید بہتر بناتی ہے ، وہ یہ کہ ترکش باصلاحیت اداکار  اپنے مصروف اوقات میں سے پاکستانی شائقین کو جواب دینے کے لئے وقت نکال رہے ہیں۔ جن میں شو کے مرکزی کرداروں سمیت شو سے منسلک  متعدد اداکار شامل ہیں

Read Previous

ارطغرل غازی کے فنکار پاکستان کی محبت میں گرفتار، دورے کیلئے بے چین

Read Next

پاکستان میں ارطغرل کی کامیابی پر ترک فنکار انتہائی خوش

Leave a Reply