turky-urdu-logo

ارطغرل غازی کے فنکار پاکستان کی محبت میں گرفتار، دورے کیلئے بے چین

ایسرا بلجک کے بعد ایک اور ترک اداکارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند

ترک اداکارہ ایسرا بلجک کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرنے کے ایک دن بعد ، ترکش سیریز ارطغرل غازی کی ایک اور اداکارہ گلسم علی نے کورونا وائرس وبائی مرض کے ختم ہونے کے بعد اپنے پاکستانی مداحوں سے ملنے کی امید کا اظہار کیا۔ گلسم ، جنہوں نے ارطغرل غازی کے تیسرے سیزن میں اسیلیہان خاتون کا کردار نبھایا، نے انسٹاگرام کے ذریعے پاکستانی شائقین کا ان کے پیار دینے پر  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا ، “ہیلو پاکستانی فینز! آپ کتنا پیار کرتے ہیں! آپ کے حوصلہ افزا پیغامات اور کمینٹس کے لئے ایک ملین شکریہ۔ آپ کی قیمتی آراء مجھے بہت خوش کرتی ہیں۔ ” انہوں نے مزید کہا ، “میں پہلے کبھی پاکستان نہیں گئی لیکن مجھے امید ہے کہ ایک دن اس وبائی مدت کے بعد آپ سے ملنے کے لئے آوں گی۔ اس دن تک اپنا خیال رکھنا۔ امن اور سلامتی سے رہیِں۔ “آپ کے لیے # ترکی ، # استنبول کی طرف سے نیک خواہشات اور ” پاکستان پاکستان جیوے #پاکستان ” اس سے قبل ، حلیمہ سلطان کے کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجک نے کہا ، “میں اس وبا کے بعد پاکستان میں آپ سب سے ملنے کے لئے پُرجوش  ہوں۔ اپنا خیال رکھیں۔ امن اور سلامتی سے رہیں۔ ایک کمینٹ کے جواب میں  انہوں نے کہا ، “مجھے  پاکستان سے بہت پیارہے۔” ترکی کا ڈرامہ سیریز اطغرل غازی نے اپنی اردو ڈب ورژن کو چھوٹی اسکرینوں پر نشر کرنے اور اس کی اقساط ہر روز یوٹیوب پر ٹرینڈینگ ہونے کے ساتھ پورے پاکستان میں چھا چکا ہے۔

Read Previous

مودی حکومت کا مزدوروں کو ٹرین کا کرایہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا حکم

Read Next

ارطغرل غازی کے اداکاروں نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

Leave a Reply