turky-urdu-logo

مودی حکومت کا مزدوروں کو ٹرین کا کرایہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا حکم

بھارت میں مودی حکومت نے اپنے ہی شہریوں کو ظلم کی انتہا کر دی۔ چھوٹے دیہاتوں اور شہروں سے بڑے شہروں میں کام کیلئے آنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرین کا ٹکٹ اپنے جیب سے ادا کریں۔ حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے اور کئی لوگوں کو ٹرین پر سوار ہونے سے روک دیا گیا ہے کیونکہ ان کے پاس ٹکٹ کے پیسے نہیں تھے۔

بھارت میں کسی چھوٹے شہر یا دیہات سے مزدوری کیلئے دوسرے بڑے شہر جانے کا کم سے کم کرایہ 800 روپے ہے جبکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوری بھی نہیں مل رہی ہے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بمشکل 200 سے 600 روپیہ یومیہ اجرت کما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سخت ترین لاک ڈاؤن کو ڈیڑھ ماہ ہو چکا ہے۔ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں 24 مارچ سے لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔

مودی حکومت کی اس ظالمانہ اور سفاکانہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے یومیہ مزدوروں کے کرائے خود ادا کرنے کی حامی بھری ہے۔ اپنے ایک بیان میں سونیا گاندھی نے کہا کہ کرائے ادا کرنے کا فیصلہ عوام کے ساتھ ہمدردی کے طور پر کیا گیا ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت صرف یومیہ مزدوروں کے کرائے ادا نہیں کرنا چاہتی جبکہ غیر ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو لانے کے تمام انتظامات حکومت خود کر رہی ہے۔

اس وقت بھارت میں صورتحال یہ ہے کرایہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی لوگ سینکڑوں میل کا فاصلہ پیدل طے کر کے اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ ابھی تک ریلوے اسٹیشنوں پر بے یار و مدد گار کھڑے ہیں۔

مودی حکومت نے اپنی ظالمانہ پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایسے مسافروں کی مدد کی جائے گی جو بے یار و مدد گار پڑے ہیں۔ چیئرمین ریلوے بورڈ وی کے یادیو نے کہا ہے کہ اگر تمام لوگوں کو ٹرین کے مفت سفر کی سہولت دی گئی تو مسافروں کی اسکریننگ ممکن نہیں ہو گی۔ مفت سروس صرف یومیہ مزدوروں اور طالب علموں کیلئے ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں حکومت کے اس فیصلے پر سخت تنقید کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدروں سے ایسے وقت میں کرایہ مانگنا جب کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام بند ہیں ایک غیر انسانی اور ظالمانہ فیصلہ ہے۔

Read Previous

کورونا وائرس سے ایک لاکھ امریکی جاں بحق ہو جائیں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Read Next

ارطغرل غازی کے فنکار پاکستان کی محبت میں گرفتار، دورے کیلئے بے چین

Leave a Reply