turky-urdu-logo

تُرکی اور ایران کا کرد دہشت گردوں کے خلاف عراق میں مشترکہ فوجی آپریشن

تُرکی اور ایران کی فوج نے عراق کے شمالی مشرقی اور شمالی علاقوں میں کرد دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کا نام شیر کا پنجہ رکھا گیا ہے۔ تُرک وزارت دفاع نے فضائیہ کی طرف سے کُردِش ورکرز پارٹی کے خلاف کئے گئے آپریشن کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ تُرک وزیر دفاع خلوصی آقار نے اس آپریشن کی نگرانی کی۔

تُرک وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جنگی جہازوں نے شمالی عراق کے علاقے افتانین میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں۔ تُرکی ماضی میں بھی عراق اور شام میں کُرد دہشت گردوں کے خلاف کئی ملٹری آپریشنز کر چکا ہے۔ کُردش ورکرز پارٹی پچھلی کئی دہائیوں سے تُرک فوج اور تُرک عوام پر کئی دہشت گرد حملے کر چکی ہے جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Read Previous

عرب ممالک اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے کے مخالف ہیں، وزیر خارجہ یو اے ای

Read Next

فرانس: شامی صدر بشارالاسد کے چچا کو منی لانڈرنگ کیس میں 4 سال کی سزا

Leave a Reply