
فرانس کی ایک عدالت نے شام کے صدر بشارالاسد کے چچا رفعت اسد کو منی لانڈرنگ کیس میں چار سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
عدالت نے رفعت اسد کی فرانس اور لندن میں تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ لندن میں ضبط کی گئی جائیداد کی مالیت تین کروڑ یورو ہے۔
رائٹرز نے رفعت اسد کے وکیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے موکل عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رفعت اسد کے خلاف منی لانڈرنگ کا پہلا کیس 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ رفعت اسد شامی صدر بشارالاسد کے چچا ہیں اور وہ 1980 کی دہائی کے وسط سے شام واپس نہیں گئے۔ ان کے زیادہ قیام فرانس اور لندن میں رہا ہے۔ رفعت اسد کو شام سے جلاوطن کر دیا گیا تھا اور انہیں صرف ایک بار اپنی والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے شام آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
Tags: شام میں سیاسی بے چینی