turky-urdu-logo

ترک اور امریکی کمپنی کا مشترکہ سرمایہ کاری کا منصوبہ

پولیسٹر تیار کرنے والی ترک کمپنی ساسا اور امریکہ کی کوش انڈسٹریز کے درمیان پیویفائیڈ ٹیری فیتھیلک ایسڈ (پی ٹی اے) کا ایک پلانٹ مشرقی ترکی میں لگانے کا معاہدہ ہوا ہے جس میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
یہ پلانٹ ترکی کے ادنہ صوبے میں لگایا جائے گا جو 2022 تک مکمل ہو گا۔ اس پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 15 لاکھ ٹن پی ٹی اے ہو گی۔
اس سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے 400 مواقع پیدا ہوں گے اور ترکی کو سالانہ 30 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔
ساسا کے چیئرمین ابراہیم اردمولو نے کہا کہ چین اور بھارت کے بعد ترکی کی یہ کمپنی پی ٹی اے پیدا کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہو گی۔
پولیسٹر کی تیاری میں 85 فیصد خام مال پی ٹی اے استعمال ہوتا ہے۔ 2019 میں ترکی نے 6 لاکھ 29 ہزار ٹن اور اس سال کے پہلے چھ ماہ میں 4 لاکھ 10 ہزار ٹن پی ٹی اے امپورٹ کیا ہے۔

Read Previous

ترکی ،آن لائن شاپنگ میں مرد عورتوں سے دو قدم آگے

Read Next

ترکی کے صبر کو نہ آزمایا جائے، ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار

Leave a Reply