ترکی میں ہونے والے ایک اعدادو شمار کے مطابق مرد عورتوں کے مقابلے زیادہ آن لائن شاپنگ کرتے ہیں۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 16 سے 74 سال کے درمیان لوگ انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ کر رہے ہیں اور لاک ڈاون کے باعث انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد 79 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ترک شماریاتی ادارے ترک اسٹیٹ کا کہنا ہے کہ انفارمیشن اور مواصلاتی ادارے کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتوں کے مقابلے مرد 40.2 فیصد زیادہ انٹرنیٹ پر خریداری کرتے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق انٹرنیٹ کے استعمال میں گذشتہ سال 75.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد مرد تھے۔ گھروںمیں انٹرنیٹ کا استعمال بھی گذشتہ سال 88.3 فیصد سے بڑھ کر 90.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
ترکی میں مختلف چیزوں کی خریداری میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ زیادہ طر لوگ کپڑوں اور جوتوں جیسی لوازمات کی خریداری کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔26 فیصد لوگ کتا بیں اور میگزین خریدنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر مردوں کے ذریعے آرڈر کیے جانے والی چیزوں میں کپڑے اور جوتے سر فہرست ہیں جن کی تعداد 54 فیصد کے قریب ہے۔اس کے علاوہ مردوں کے ذریعے 24 فیصد کھانا اور 22 فیصد کتابیں انٹرنیٹ سے آرڈر کی جاتی ہیں۔
جبکہ دوسری طرف عورتیں 68 فیصد کپڑےاور جوتے،31 فیصد کاسمیٹیکس اور 30 فیصد کتابیں انٹرنیٹ سے آرڈر کرتی ہیں۔