ترک سفارتکاروں کا دو روزہ اہم اجلاس پیر سے شروع ہو گا

ترک وزارت خارجہ میں سفارتکاروں کا اہم سالانہ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے جو دو روز جاری رہے گا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا۔ ترک وزارت خارجہ 2008 سے ہر سال سینئر اور جونیئر سفارتکاروں کا اجلاس بلاتی ہے۔

ترکی میں موجود سفارتکار اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام انقرہ کے صدارتی محل میں جمع ہوں گے جہاں سے وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غیر ممالک میں موجود سفیر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی سیاسی تبدیلیوں پر بات ہو گی تاکہ دنیا بھر کے ممالک میں ترک سفیر حکومت کی خارجہ پالیسی پر اپنا موقف بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور سینئر سفارتکار مختلف موضوعات پر بریفنگ دیں گے۔

اس سال اجلاس کا موضوع روایتی سفارتکاری سے مستقبل تک کا سفر اور "ترک سفارتکاری اور قومی خود مختاری کے 100 سال” ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان اس اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی: ازمیر زلزلے میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

Read Next

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کا ترکی کے زلزلہ زدگان کی فوری امداد کا حکم

Leave a Reply