turky-urdu-logo

ترکش ایئر ویز کی پالتو جانوروں کو کیبن میں ساتھ لے جانے کی اجازت

ترکی کی سرکاری فضائی کمپنی ٹرکش ایئر لائنز نے مسافروں کو اپنے پالتو جانور جہاز میں کیبن کے اندر ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ایئر لائنز نے اپنے اعلامیئے میں کہا ہے کہ پالتو جانور کا وزن 8 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ پنجرے اور پالتو جانور کا وزن 8 کلو گرام سے زیادہ نہ ہو۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پالتو جانور کی صحت سے متعلق ایک سرٹیفکیٹ ساتھ لائیں تاکہ مسافروں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔
سفر سے پہلے پالتو جانور کا کسی مستند وٹرنری ڈاکٹر سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے اور اسے پنجرے کے ساتھ لگایا جائے۔

Read Previous

ترکی: روس سے گیس کی درآمدات میں 42 فیصد کی ریکارڈ کمی

Read Next

مڈفیلڈر ارسلان کی ترک سپر لیگ کلب فینز باحس سے علیحدگی

Leave a Reply