رواں مالی سال کے پہلے ماہ ترکی کے مختلف ایئر پورٹس سے 52 لاکھ فضائی مسافروں نے سفر کیا ان میں ٹرانزٹ مسافر بھی شامل ہیں۔
ترکی کی اسٹیٹ ایئر پورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال جنوری کے مقابلے میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 63 فیصد کمی آئی ہے۔
مقامی فضائی مسافروں کی تعداد 57 فیصد کمی کے بعد 34 لاکھ رہی۔ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کی تعداد 70 فیصد کم ہو کر 18 لاکھ رہ گئی۔
ترکی کے ایئر پورٹس پر 73 ہزار 734 ہوائی جہازوں نے اڑان بھری۔ گذشتہ سال جنوری میں ان کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار تھی۔
فضائی کارگو ٹریفک کے تحت ایک لاکھ 81 ہزار 141 ٹن سامان کی ترسیل ممکن بنائی گئی جبکہ جنوری 2020 میں 2 لاکھ 74 ہزار 943 ٹن کارگو ترکی سے باہر اور ترکی لایا گیا تھا۔
استنبول سب سے مصروف ترین ایئر پورٹ رہا۔ یہاں سے 17 لاکھ مسافروں نے ہوائی جہاز کا سفر کیا اور مجموعی طور پر 15 ہزار 74 فلائٹس اس ایئر پورٹ سے آپریٹ کی گئیں۔