پیر کی صبح درجنوں غیر قانونی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے۔
یروشلم اسلامک وقف بورڈ کے مطابق 70 سے زائد غیر قانونی یہودی آباد پولیس کی مدد سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ بورڈ کے مطابق یہودی آباد کار مسجد کے باب المغرب دروازے سے زبردستی اندر داخل ہوئے۔
بورڈ نے خدشہ ظاہر کیا کہ مزید یہودی آباد کار بھی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کو بھی 106 یہودی مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے تھے اور انہوں نے یہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی۔ یہ یہودی آباد کار پولیس کی حفاظت میں آئے تھے۔
اسرائیل نے 2003 میں یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔ فلسطین کی مذہبی تنظیموں نے بارہا اسرائیل کو منع کیا ہے کہ وہ یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکے کیونکہ مسجد مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔