ترکی کی پہلی منتخب خاتون میئر لیلیٰ اتاکان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔ فلم کا نام "مس لیلیٰ” رکھا گیا ہے۔
نامور ترک اداکارہ ناز الماس فلم میں لیلیٰ اتاکان کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کے ڈائریکٹر مصطفیٰ یلماز ہیں۔
ناز الماس نے کہا کہ وہ لیلیٰ اتاکان کی زندگی سے خاصے متاثر ہیں۔ وہ ایک حادثے کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں تھیں۔
لیلیٰ 1925 میں پیدا ہوئیں اور 1968 سے 1971 تک ترک صوبے کوجیلی کی میئر رہیں۔
10 فروری 1971 میں وہ ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
مس لیلیٰ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ناز الماس نے کہا کہ وہ لائبریری سے لیلیٰ کی زندگی سے متعلق اخبارات پڑھ رہی ہیں۔ لیلیٰ اتاکان پر بننے والی فلم کی شوٹنگ اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔
Tags: ترکی