برف میں جویلین کھیلنا ترکوں کے پسندیدہ کھیلوں میں سے ایک ہے۔
ترکی کے شمال مشرقی صوبے کارس میں موسم سرما کی برف میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس کے اندر جیولین کھیل کو بہت اہمیت حاصل ہے۔
ترک وسطی ایشیا سے اناطولیہ آنے کے بعد ترکوں نے جیولین کھیل کھیلنا شروع کیا تھا۔
جیویلن جسے آجکل ایک روایتی گھوڑ سواری کھیل کہا جاتا ہے جس میں کھلاڑی نیزے کو دور تک پھینکتا ہے۔
یہ مشرق ایشیا اور اناطولیہ کے کھیلوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہ صدیوں سے کھیلا جا رہا ہے۔
یہ صوبہ کارس کے ضلع سیلم کے دیہات میں رہنے والے نوجوانوں اور بوڑھوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔
موسم سرما کی شرواعت سے ہی کارس کے لوگ جیو ویلن ٹورنامنٹ کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔