ترک وزارت داخلہ کے مطابق، ضلع حاتائے،عثمانیہ اور غازی آنتپ میں ایرین۔8 امانوس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم پی کی کے کے عناصر کا ملک سے مکمل طو رپر خاتمہ کرنے کی خاطر آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس آپریشن میں ادانہ جینڈر میری کے 1670 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
رواں سال ترکی نے 11 اگست ، 2017 کو دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے ہاتھوں شہید ہونے والے 15 سالہ ایرین بلبل کے نام سے منسوب آپریشن ایرن کا آغاز کیا تھا۔ حالیہ آپریشن کا مقصد علیحدگی پسند پی کے کے / کے سی کے دہشت گرد گروہ کا خاتمہ کرنا ہے اور خطے کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ہے۔
Tags: ترکی میں دہشتگردی