ترکش ایئرلائن نے افغانستان کیلیے پروازوں کا اعلان کر دیا
ترکش ایئرلائن نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے پرواز مارچ میں شروع ہوگی۔ استنبول سے کابل کے لیے روزانہ ایک اور استنبول سے مزار شریف کے لیے ہفتے میں تین پروازیں ہوں گی
قبل ازیں ترکش ایئرلائنز نے استنبول سے کابل تک ایک دہائی سے زائد عرصے فضائی سفر کی خدمات انجام دی ہیں ۔ ترکش ائیر لائن کی پہلی پرواز جولائی 2011 میں کابل اتری تھی
تاہم کورونا وبا اور طالبان حکومت کی وجہ سے ائیرلائن نے آپریشن روک دیا جس کے بعد اب امید کی جا رہی ہے کہ مارچ 2023 سے فضائی سفر بحال ہو جائے گا
ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کی پہلی بک ایبل پرواز کابل کے لیے 27 مارچ کو روانہ ہو گی ۔ تاہم، کابل سے اس کی پہلی بک ایبل سروس 26 مارچ سے شروع ہو گی
2021 کے وسط میں جب سے طالبان نے افغانستان پر کنٹرول حاصل کیا ہے تو متعدد غیر ملکی ایئرلائنز نے ملک میں فضائی سروس بند کر دی ۔ مثال کے طور پر، ایمریٹس، فلائی دبئی، اور ترکش ایئر لائنز نے پروازیں ختم کر دی تھیں ، تاہم کچھ ائیر لائنز آنے والے مہینوں میں آپریشن بحال کرنے جا رہی ہیں