turky-urdu-logo

تُرکی کا پاکستان سے فضائی آپریشن شروع بحال کرنے کا اعلان

تُرکی نے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں تُرک سفیر مصطفیٰ یرداکل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے ٹرکش ایئر لائنز 2 جولائی سے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دے گی۔ ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ منگل، جمعرات، جمعہ اور ہفتے کو ٹرکش ایئر لائنز کی پروازیں شروع ہو رہی ہیں۔ ان تینوں شہروں سے ہفتے میں ایک ایک پرواز ترکی کیلئے روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ تُرکی نے بیشتر ممالک کے ساتھ اپنا فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یورپ کے کچھ ممالک سے سیاح ترکی پہنچ رہے ہیں۔ حکومت نے ہیلتھ ٹورازم سرٹفیکٹس جاری کئے ہیں جس کے تحت ہوٹلز کو حکومت کی طرف سے فراہم کی گئیں 131 ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جا سکے۔

Read Previous

لیوینڈر ایک خوبصورت پھول

Read Next

او آئی سی کا بھارت میں کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply