turky-urdu-logo

لیوینڈر ایک خوبصورت پھول

ذندگی ایک چلتی پھرتی گاڑی کا نام ہے جسے ہر لمحہ ایک نیا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ کچھ راستے خوبصورت تو کچھ اتنے خطرناک کے انسان کے لیے انکو پار کرنا مشکل سے مشکل ہوتا چلا جاتا ہے۔ذندگی کی گاڑی بھی کچھ ایسی ہی ہے یہاں کچھ لمحات اتنے خوبصورت ہوتے ہیں کہ انسان کو اپنی خوبصورتی میں جکڑ لیتے ہیں اور کچھ اتنے کٹھن ہوتے ہیں کہ انسان ان راستوں کو پار کرتے کرتے مشکلوں کی چنگل میں پھنستا ہی چلا جاتا ہے۔مگر جب ان مشکلوں کے ساتھ کوئی خوبصورت چیز زندگی کا حصہ بنتی ہی تو انسان فکر کے لمحات میں بھی خوشیوں کو ڈھونڈ لیتا ہے۔
کورونا وائرس نے ذندگی کو ایک مشکلوں کی اونچی چٹان بنا دیا ہے جسے عبور کرنا ہرانسان کے لیے ایک عذاب سے کم نہیں ایسے میں قدرت جب ایک طرف خدا کے ہونے کا احساس دلاتی ہے تو دوسری طرف خدا تعالی کی نعمتوں سے متعارف بھی کرواتی ہے۔
شمال مغربی ترکی میں کھلنے والے لیوینڈر کے پھول اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اللہ کی قدرت کے جلوے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔اس مشکل وقت میں بھی جب انسان ان خوبصورت جامنی رنگوں کے پھولوں کو کھلتا دیکھتا ہے تو اس کا دل ہر قسم کے خوف کو پیچھے چھوڑ کر قدرت کی خوبصورتی میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے۔

ترکی میں ان لیوینڈر پھولوں کے باغوں نے مسافروں کا رخ اپنی طرف موڑ لیا ہے۔ ایک مسافر ریحان اوزین کا کہنا تھا کہ یہ لیوینڈر پھولوں کا باغ بہت خوبصورت ہے اور ہر کسی کو یہاں ضرور آنا چاہیے۔

ایک اور مسافر ایردی کیسین کا کہنا تھا کہ لیوینڈر فیلڈ فوٹو گرافی کے لئے ایک قدرتی اسٹوڈیو ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ابھی یہ جگہ دریافت ہوئی ہے ، اور یہ ایک بہت بڑی اور خوبصورت جگہ ہے۔

لیونڈر کے پھول صرف آنکھوں کے لیے ہی سکون بخش نہیں بلکہ اور بھی بہت سی چیزوں میں استعمال ہوتے ہیں جیسے کھیتوں میں کُھل پھول پڑنے کے ساتھ ، آئندہ دنوں میں ضروری تیل کے لیوینڈر کی کٹائی شروع ہوگی۔ لیوینڈر ضروری تیل ترکی کی دواسازی اور کاسمیٹک صنعتوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ لیوینڈر کھیتوں سے تیار کردہ دیگر مصنوعات میں لیوینڈر شہد اور لیوینڈر چائے بھی پھولوں سے بنائی جائے گی۔

ان سب چیزوں کو دیکھ کر انسان کے دل میں صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ اللہ کی دی ہوئی ان خوبصورت نعمتوں کا جتنا شکر ادا کیا جائے اتنا کم ہے۔ قدرت کی ہر چیز خدا تعا لی کی رحمت کی گواہی دیتی ہے اور اگر انسان اس بات کو سمجھ جائے تو اسکی زبان سے شکر کے الفاظ کبھی بند نہیں ہونگے۔

Read Previous

بارسلونا میں پھلوں کا کنسرٹ

Read Next

تُرکی کا پاکستان سے فضائی آپریشن شروع بحال کرنے کا اعلان

Leave a Reply