شائقین کا انتظار ختم،ارطغرل غازی کے دوگان الپ اسلام آباد پہنچ گئے

ترک مشہور تاریخی ڈرامہ سریل ارطغرل غازی میں دوگان الپ کا کردار نبھانے والے اداکار جاوید چیتن گونیر پاکستان میں اپنے مداحوں سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے ۔

گزشتہ رات اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر استنبول سے اسلام آباد آنے کے بورڈنگ پاس کی تصویر شئیر کی جس پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔

اداکار نے اپنی پاکستان میں موجودگی کی اطلاع انسٹاگرام پر ایک مختصر وڈیو کے ذریعے دی جس میں وہ پاکستانی فوک موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ اداکار نے پاکستانیوں کو صبح بخیر بھی کہا۔

جاوید چیتن گونیر نے ڈرامہ میں ارطغرل کے قریبی دوست کا کردار نبھایا جسے بے حد سراہا گیا۔ پاکستان میں سیریر کے اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر ہونے کے بعد ڈرامے کے کرداروں کو بے پناہ اپنائیت ملی۔

اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔

Read Previous

ارطغرل فریگیٹ، ترکی اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کا سنگ میل

Read Next

ترکی اور آذربائیجان کی سیاسی جماعتوں کا "ترکِک یونین” بنانے کا مطالبہ

Leave a Reply