KUSHIMOTO, JAPAN – JUNE 03: A bronze model of the Ottoman Ertugul is displayed prior to the commemoration ceremony to mark the 125th anniversary of the Ottoman frigate Ertugrul sinking on June 3, 2015 in Kushimoto, Wakayama, Japan. The Ottoman Navy frigate sunk in September 1890 off Kushimoto, though 69 officers and sailors were rescued, 533 Turkish sailors lost their lives. (Photo by The Asahi Shimbun via Getty Images)
اکتوبر 1887
جاپان کے شاہی خاندان کے شہزادے کومیتسو یورپ کے دورے کے دوران استنبول پہنچے
1889
جاپانی شہزادے کے دورے کے بعد خیر سگالی کے طور پر سلطنت عثمانیہ نے اپنا بحری جہاز ارطغرل جاپان بھیجا
جولائی 1889 میں ارطغرل بحری جہاز نے استنبول سے جاپان کے لئے سفر شروع کیا۔ جہاز میں 609 افراد سوار تھے
7 جون 1890
ارطغرل فریگیٹ 11 ماہ کا سفر طے کرنے کے بعد 7 جون 1890 کو جاپان کے یوکوہاما ساحل پر پہنچا
جاپانی شہنشاہ میجی نے ترک وفد کا استقبال کیا جو عثمان پاشا کی قیادت میں جاپان پہنچا تھا
جاپانی شہنشاہ کو سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ سلطان عبدالحمید دوئم کی طرف سے بھیجے گئے میڈل، تحائف اور خط پیش کیا گیا
15 ستمبر 1890
جاپان میں مختلف سفارتی اجلاس کے بعد ارطغرل فریگیٹ نے یوکوہاما کے ساحل سے ترکی کے لئے سفر شروع کیا
16 ستمبر 1890
ارطغرل فریگیٹ ہونشو جزیرے کے جنوب کی طرف سفر کرتا ہوا 16 ستمبر کی شام کوشی موتو کے ساحل کے قریب پہنچا
یہاں ارطغرل فریگیٹ کو ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان نے گھیر لیا۔ یہ سمندری طوفان ہر سال ستمبر میں آتا ہے
سمندری طوفان کے باعث ارطغرل فریگیٹ ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر بحیرہ اوقیانوس کے پانیوں میں ڈوب گیا
سلطنت عثمانیہ کے 500 آفیسرز اس بحری حادثے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ 69 مسافروں کو بچا لیا گیا
1891
ارطغرل فریگیٹ کے المناک انجام کے بعد ترکی اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات شروع ہوئے
ارطغرل فریگیٹ کے حادثے کے بعد کوشی موتو میں ایک یادگار تعمیر کی گئی
ہر سال اس یادگار پر خاص تقریبات منعقد کی جاتی ہیں
1937 سے ہر سال یہاں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے