بین الاقوامی ترک اکیڈمی کے صدر درہان کیدرلی کا کہنا ہے کہ ترک زبانیں 3 بر اعظموں کو ایک ساتھ متحد کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
درہان کیدرلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک زبانیں صدیوں سے اپنی اصل حالت میں موجود ہیں اور بر اعظموں کو ایک ساتھ متحد کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔
ترک زبانیں مشرقی یورپ ، وسطی اور شمالی ایشیا کے وسیع و عریض رقبے تک پھیلی ہوئی ہیں۔
درہان کیدرلی کا کہنا تھا کہ ہماری روایات ، ماضی ، تاریخ ، کہانیاں ، خیالات ، خواب اور یہاں تک کہ ہمارے لوک سنگیت سب ترک زبان میں لکھے گئے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ترک چاہے قازقستان کے پہاڑی علاقے سے ہوں یا اناطولیا سے ان میں کوئی فرق نہیں۔