turky-urdu-logo

کورونا وائرس کا خوف: ترکی میں شادیاں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

کورونا وائرس کی عالمی وبا دنیا بھر میں خوف کی علامت بن گئی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی میں شادی سیزن تھپ ہو کر رہ گیا۔ لاک ڈاوٗن، کرفیو اور تقریبات پر پابندی کے باعث ترکی میں شادیاں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق سال 2020 میں پانچ لاکھ سے کم افراد شادی کے بندھن باندھ سکے۔ 2001 کے بعد ترکی میں شادیوں کی یہ کم ترین تعداد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں ساڑھے چھ لاکھ افراد نے شادیاں کیں لیکن 2020 میں یہ تعداد 4 لاکھ 87 ہزار تک محدود ہو گئی۔

ترک ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ  گذشتہ سال ایک ہزار افراد میں شادی کا تناسب 0.584 فیصد رہا جو 20 سال کی کم ترین شرح ہے۔

جہاں ایک طرف شادیوں میں کمی آئی وہیں طلاقوں کی شرح بھی کم رہی۔ ترک ادارہ شماریات نے بتایا کہ 2020 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 35 ہزار طلاقیں ہوئیں جو 2019 کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 11 مارچ 2020 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد حکومت نے سخت ترین پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

Read Previous

ترکی میں کورونا وائرس کی صورتحال

Read Next

ترک زبانیں 3 براعظموں کو متحد کرتی ہیں

Leave a Reply